؞    پولنگ بوتھ پر نہیں ہے بجلی کی سہولت ، گیس کے سہارے کام چلانے پر مجبور
۷ مارچ/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
سیدھا جیگہاں (حوصلہ نیوز) : کھیتاسراۓ کے پاس گاؤں سیدھا جیگہاں کے پرائمری اسکول میں بجلی ڈپارٹمنٹ کی لاپرواہی سے بجلی کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے کل انتخابات کے لئے گئے ملازمین کو گیس جلا کر کام کرنا پڑ رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق اس پولنگ بوتھ پر بجلی کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے کام رک رہا تھا لیکن گاؤں والوں کی مدد سے گیس وغیرہ کا انتظام کرکے کام چلایا جارہا ہے۔ گاؤں پردھان کو بجلی کا صرفہ بھی انتظامیہ کی طرف سے نہیں دیا گیا ہے۔
حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوۓ پارہ کمال کے عظیم صدیقی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ہر پردھان کو 22 سو روپئے بجلی وغیرہ کی سہولت کے لئے مہیا کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کی پریشانی کنوریاں بوتھ پر بھی ہے جہاں بجلی کی سہولت موجود نہیں ہے۔
واضح ہو کہ اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلہ میں جونپور ضلع کے علاوہ دیگر چھ ضلعوں میں کل 8 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.